لاہور : ماروی میمن کا کہنا ہے کہ حقائق سے پردہ اٹھایا تو ن لیگی قیادت کی اعلی اخلاقیات کی امیج کا جنازہ نکل جائے گا، ن لیگ کا اخلاقی امیج انکی اپنی بےوقوفیوں کے باعث پہلے ہی کافی خراب ہے، موجودہ صورتحال میں اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما ماروی میمن طویل عرصے بعد سیاسی منظر نامے پر واپس آئی ہیں۔
ماروی میمن نے سیاسی منظر نامے پر واپس آتی ہے اپنی جماعت ن لیگ میں ہلچل مچا دی ہے۔ ماروی میمن نے ن لیگ کی قیادت پر شدید تنقید کی ہے۔ ماروی میمن نے ن لیگی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حقائق سے پردہ اٹھایا تو ن لیگی قیادت کی اعلی اخلاقیات کی امیج کا جنازہ نکل جائے گا۔
ماروی میمن کہتی ہیں کہ ن لیگ کا اخلاقی امیج انکی اپنی بےوقوفیوں کے باعث پہلے ہی کافی خراب ہو چکا ہے، اس لیے موجودہ صورتحال میں اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتی۔
ماروی میمن کا کہنا ن لیگ کی جانب سے ان کیخلاف کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، اگر یہ سب کچھ بند نہ ہوا، تو وہ حقائق پر سے پردہ اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گی۔ ماروی میمن نے ان تمام خیالات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا:
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں