
ناروال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت پر قبضہ کیا گیا اور پنجاب کی حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا گیا، ہمارے دور میں سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج ، ادویات ملتی تھیں لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی حکومت نے سب کچھ بند کردیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح نادار اور مجبور لوگوں کی خدمت تھی لیکن اس حکومت نے غریبوں کے لیے علاج ناممکن بنادیا، ہیلتھ کارڈ بند کرکے اپنی تصاویر لگائی جارہی ہے، خیبرپختونخوا کی نالائق حکومت میٹرو نہیں چلاسکی اور نالائق حکومت نے 8 ماہ میں ایکسڈنٹ کردیا جب کہ لیگی حکومت ہٹانے کا نتیجہ دیکھ لیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے اور یہ حکومت بالکل اناڑی ہے، پنجاب کے عوام گاجر مولی نہیں ہیں پنجاب کی عوام کو دبانے کا سلسلہ بند کیا جائے جب کہ وزیراعظم کی کرسی پر بھلے عمران خان بیٹھا ہے، عوام کے دلوں پر آج بھی حکومت نواز شریف کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نےکہا ہے کہ خان صاحب اونچی پرواز پر ہیں، انہیں زمین پر آجانا چاہیے۔
نارووال میں تقریب سے خطاب کے دوران رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت پر شب خون مارا گیا، پنجاب حکومت کو راکٹ سے اُتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا گیا، پنجاب کے عوام کو دبانے کا یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ایسا سیاسی زلزلہ آئے گا جو سنبھالا نہیں جائے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جیلوں سے ڈرانا چاہتے ہیں تو یہ اُن کی بھول ہےکہ ہم ڈر جائیں گے۔عمران خان پرویز مشرف سے بڑے ڈکٹیٹر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب اونچی پرواز پر ہیں، انہیں زمین پر آجانا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں