They are 100% FREE.

پیر، 8 اپریل، 2019

حمزہ شہباز کیس میں بڑی پیش رفت، شہباز فیملی کا فرنٹ مین لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار

رمضان شوگر ملزز کا منیجر لاہور ایئرپورٹ سے دبئی فرارہوتے ہوئے گرفتار
لاہور : حمزہ شہباز کرپشن کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی۔ شہاز فیملی کے فرنٹ مین کو آج صبح لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مشتاق چینی نامی شخص شہباز فیملی کا فرنٹ مین ہے جو لاہورائیرپورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق مشتاق چینی کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام ہوتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مشتاق چینی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر نیب کے چھاپوں کے وقت انڈر گراؤنڈ ہو گیا تھا۔ مشتاق چینی نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں ساٹھ کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن بھی کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شریف خاندان کے دو ملازموں کے انکشافات نے حمزہ شہباز کی مشکلات میں اضافہ کر دیا تھا۔
نیب کی زیر حراست 2 ملزمان قاسم قیوم اور فضل داد کے انکشافات کے بعد حمزہ شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
مذکورہ ملزمان نے شریف خاندان کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے میں مدد کی۔ قاسم قیوم منی چینجر کا غیر قانونی کاروبار کرتا تھا، قاسم نے غیر قانونی طور پر اکاؤنٹ میں ڈالرز اور درہم منتقل کیے، رقم شہباز شریف، حمزہ اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ دوسرا ملزم فضل داد عباسی شریف گروپ کا پرانا ملازم ہے، ملزم فضل داد سلمان شہباز کے پاس 2005ء سے کام کر رہا تھا۔
فضل داد مختلف لوگوں سے رقوم جمع کر کے قاسم قیوم کو پہنچاتا تھا اور قاسم مشکوک ٹرانزیکشنز سے رقوم شہباز خاندان کو منتقل کرتا تھا۔ ملزمان رقوم اپنے ملازمین کے شناختی کارڈ کے ذریعے بھجوایا کرتے تھے، ملازمین کو رقوم بھیجنے سے متعلق کاروباری شخصیت کے طور پر پیش کرتے تھے۔ 
عدالت نے 5 اپریل کو دونوں ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا، تاہم اب شہباز فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ، مشتاق چینی سے دوران تفتیش مزید انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں