اسلام آباد : چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کوشش کر رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کی کوئی بات پسند آجائے ،والدہ نے سکھا یا تھا کہ اگر کوئی غصہ کرے تو رد عمل غصے میں نہیں ہو نا چاہیے ،جب غصہ آئے تو پہلے 10گنتی کرو۔
ضرور پڑھیں: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے ن لیگ کی ”ایان علی “ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ والدہ کی بہت سی یادیں اور نصیحتیں ہیں ،وہ کہا کرتی تھیں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میرا ٹیلنٹ پوشیدہ ہے تو وہ مجھ سے ہی پوشیدہ ہے ،سیاستدانوں سے بات کرنے کے لیے مختلف طریقے اپنانا پڑتے ہیں ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب والد جیل میں تھے تو والدہ نے کہا کہ صبر کرو اچھے دن بھی آئیں گے ،پھر والد جیل سے باہر آئے تو اچھے دن بھی آگئے ۔
شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریک حیات ذہین اور تعلیم یافتہ ہونی چاہیے ،شریک حیات سے ذہنی ہم آہنگی ہونی چاہیے ،سب سے ضروری شریک حیات کی میری بہنوں سے ذہنی ہم آہنگی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں