They are 100% FREE.

اتوار، 7 اپریل، 2019

سب سے بہترین کھانا دنیا کی کس ائیرلائن کا ہے؟ آپ بھی جانئے

سب سے بہترین کھانا دنیا کی کس ائیرلائن کا ہے؟ آپ بھی جانئے
دوحہ :  دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بہترین بزنس کلاس کا ایوارڈ ایک بار پھر قطر ایئرویز نے اپنے نام کر لیا ہے۔ شمالی امریکہ میں فوڈ سروس کی درجہ بندی میں ایئرکینیڈا پہلے نمبر پر آئی ہے جبکہ یورپ میں بہترین فوڈ سروس کا ایوارڈ ایئرپرتگال نے اپنے نام کیا ہے۔ شمالی امریکہ میں فرسٹ کلاس میں بہترین سہولیات کے درجے میں امریکن ایئرلائنز سرفہرست قرار پائی ہے جبکہ یورپ میں اس درجے میں جرمن فضائی کمپنی لوفتھانسا کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔
رواں سال کے پیکس انٹرنیشنل ریڈرشپ ایوارڈز میں بہترین فوڈ سروس کی کیٹیگری میں وسطی امریکہ میں کوپا ایئرلائنز، جنوبی امریکہ میں لیٹم ایئرلائنز، ایشیاءمیں تھائی ایئرویز، افریقہ میں ایجپٹ ایئر (Egypt air)، مشرق وسطیٰ میں ترکش ایئرلائنز اور قطر ایئرویز اور سی آئی ایس ممالک میں ایئر آستانہ پہلے نمبر پر آئی ہیں۔اس بار بہترین آئی ایف ای اور کنیکٹویٹی کا ایوارڈ سعودی ایئرلائنز کے حصے میں آیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں