
اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ پاکستان پوسٹ کی سات ممالک میں آزمائشی سروس کامیاب رہی ، پاکستان کی خدمات کا دائرہ پوری دنیا تک وسیع کرنے جارہے ہیں ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹ پر شہباز شریف کا جوابی حملہ ،سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا
تفصیلات کے مطابق مراد سعید کا کہناتھا کہ پاکستان پوسٹ کل سے پوری دنیا کیلئے ای ایم ایس پلس سروس کا آغاز کرے گا ، محض 72 گھنٹوں کے کم وقت میں امریکہ ، کینیڈا اور آسٹرییلا میں سامان کی ترسیل کی جائے گی۔ ان کا کہناتھا کہ 72 گھنٹوں میں سعودی عرب ، یو اے ای ، برطانیہ اور جاپان سمیت 55 ممالک میں سامان کی ترسیل کی جائے گی اور ترسیل کے اخراجات دیگر کمپنیوں سے کم وصول کیے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سروس ہماری برآمدات ، ای کامرس اور آن لائن بزنس کی آفزائش ہو گی ، نادرا کے ساتھ مل کر پاکستان پوسٹ فرنچائز سروسز پیر کے روز سے فعال ہو جائیں گی ، چند ماہ کی قلیل مدت میں فرنچائز کی تعداد پندرہ ہزار سے تجاوز کرنے کے امکانات ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں