امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبد اللہ عواد الجہنی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔امام کعبہ پاکستانی قیادت، علماء و مشائخ سے ملاقاتیں کریں گے
ضرور پڑھیں: وزیر پٹرولیم غلام سرورخان کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں...عدالت نے غلام سرور خان کو جعلی ڈگری کیس میں بری کردیا
وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔
امام کعبہ فیصل مسجدمیں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔ وہ اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو پیغام پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اسلامی یونیورسٹی میں ایک سیمینار میں بھی شریک ہوں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں