
وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی پبلک سیکرٹریٹ راولپنڈی آمد۔
کھلی کچہری میں عمائدین علاقہ اور سائلین سے ملاقات اور موقعہ پر مسائل کے حل کیلئے
ھدایات جاری۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، کل یکم شعبان ہوگی
سرکاری اہلکار عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ سرکاری محکمے سائلین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار پوری دیانت داری سے ادا کریں۔صاف اور سرسبز پاکستان مہم میں ھر فرد اپنا کردار ادا کرے۔

اٹھارویں ترمیم کابینہ سمیت کسی فورم پر زیر بحث نہیں آئی نہ ھی ھم نے اسے ختم کرنے کی کوئی بات کی ھے۔ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کو پکڑ کر مال مسروقہ برآمد کرنے کی ٹھان لی ھے ۔چور اور ڈاکو اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کاجھوٹا واویلا کر رہے ہیں۔ ۔
چوروں کے احتساب سے عوام خوش ھے۔ھم نے بھرپور عوامی خدمت کے ذریعے عوامی اعتماد پر پورا اترنا ھے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں12 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز تھی ۔
تاہم عوام کے مفاد میں اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا ۔حکومت نے اس مد میں 10 ارب روپے کی سبسڈی دی ۔تاکہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔
کیکرا ون میں4400 میٹر ڈرلنگ کی جا چکی ھے جبکہ ٹارگٹ 5500 میٹر ھے۔ سائٹ سے حاصل ھونیوالے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے ہیوسٹن بھجوائے جا رہے ھیں ۔تاکہ ڈرلنگ سائیٹ پر تیل اور گیس کے ذخیرے اور معیار کا تعین کیا جا سکے
کھلی کچہری میں سرکاری محکموں کے حکام کی شرکت۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں