
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے خلاف کسی قسم کی سازش کی بھرپور مزاحمت کرینگے،صوبائی خودمختاری ہی مضبوط وفاق کی ضامن ہے ،حکمران تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے غیر آئینی اقدامات سے گریز کریں،حالیہ الیکشن میں ہماری جماعت کے مینڈیٹ کو تبدیل کرتے ہوئے ہمیں پارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا ،بلوچستان کے صحافی انتہائی مشکل صورتحال میں اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم جمہوریت ،پارلیمنٹ کی بالادستی اور آزادی صحافت کے ساتھ ہیں ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :”اگر کسی نے غلطی کی تو اسے سزا دیں ،میرا کیا قصور ہے “پشاور میٹرو بس منصوبے میں تاخیر پر پرویز خٹک کی گفتگو
کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ پرعملدرآمد آئین کا تقاضاہے، اس میں تاخیر خود غیرآئینی عمل ہے، اس وقت ملک مشکل صورتحال سے گزررہاہے، عدم برداشت اور انتہاپسندی جیسے منفی رحجانات کی حوصلہ شکنی بھی اہل قلم کی ذمہ داری بنتی ہے، اگر ادارے فعال اور منظم ہونگے تو بہت سے مسائل حل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت صحافیوں کے ساتھ ہے اور اظہار رائے کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں