
لاہور: شریف خاندان نے نیب کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے ، نیب کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف وزری پر پٹیشن دائر کی جائیگی
یہ بھی ضرور پڑھیں :”اگر کسی نے غلطی کی تو اسے سزا دیں ،میرا کیا قصور ہے “پشاور میٹرو بس منصوبے میں تاخیر پر پرویز خٹک کی گفتگو
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان نے نیب کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز شریف کی ہائیکورٹ سے ضمانت اور گرفتاری سے دس روز قبل انھیں آگاہ کرنے کی ہدایت کے باوجود ان کے گھر پر گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کر عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی ، اس پر شریف خاندان کی طرف سے نیب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں