They are 100% FREE.

ہفتہ، 6 اپریل، 2019

شوق سے اسلام آباد آئیں اور ایک ہفتہ دھرنا دے کر دکھا دیں، وزیراعظم کا زرداری کو چیلنج

جمرود : وزیراعظم عمران خان نے کہا زرداری کو چیلنج کرتاہوں اسلام آبادمیں ایک ہفتہ دھرنادےکردکھادیں، کنٹینربھی دیں گےاورکھانابھی دیں گے، جتنے جلسے، دھرنے دینے ہیں سن لیں آپ کوجواب دیناہوگا، اقتدارمیں آیاہی اس لیےتھاکہ ان چوروں کااحتساب کروں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمرود میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1948 میں قبائلی عوام نے کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا، قبائلیوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، نقل مکانی کرنا پڑی، قبائلیوں نے کن مشکلات کا سامنا کیا،جانتا ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قبائلیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، کوشش کروں گا قبائلیوں کے کاروبار چلیں، جتنا نقصان ہوا اس کاازالہ ہو، نوجوانوں کوبغیرسود کے قرضے فراہم کریں گے، تاکہ وہ اپنا کاروبارکرسکیں۔
عمران خان نے کہا طور خم بارڈر24 گھنٹے کھولنے کی ہدایت کی ہے، افغانستان کو مشورہ دیا الیکشن سے پہلے نگراں حکومت قائم کریں، افغانستان کےلوگوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، ہاتھ اٹھا کر اللہ سے دعا کرتاہوں، افغانستان میں امن ہو اور لوگوں کو امن ملے۔
ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی دورختم ہواتوقرضہ6ہزارارب ڈالرتھا، ن لیگ ملکی قرضےکو6ہزارارب سے30ہزارارب ڈالرپرلےگئی، ہرسال قرض کی قسط کی مد میں 2ہزار ارب ڈالر دیتے ہیں، قرض واپس کرنےکیلئےگھراپنےآمدنی بڑھاتاہےاورخرچہ کم کرتاہے، آج پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے،برآمدات بڑھارہےہیں، یقین کریں اس مشکل وقت میں چندماہ کے بعد نکل جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا مجھ سےپوچھاتوایک سال تک سپریم کورٹ کوجواب دیتارہا، مجھ سےسوال پوچھاگیا تو کبھی نہیں کہا جمہوریت کو خطرہ ہے، ان سے سوال پوچھو تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے، سندھ کارڈ کھیلتے ہیں، کہتے ہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔
وزیراعظم نے واضح کہا جتنے جلسے، دھرنے دینے ہیں سن لیں آپ کوجواب دینا ہوگا، جیلوں سے بچنا ہے تو صرف ایک طریقہ ہےملک کاپیسہ واپس کرو، سزا سے بچنا ہے نوجوانوں کاپیسہ واپس کروتاکہ ملک پر لگا سکیں، اقتدار میں آیا ہی اس لیے تھا کہ ان چوروں کا احتساب کروں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں