They are 100% FREE.

ہفتہ، 6 اپریل، 2019

حکومت گرانے میدان میں نکل چکے،حکومت کو جوکرناہے کرلے:مولانا فضل الرحمن

حکومت گرانے میدان میں نکل چکے،حکومت کو جوکرناہے کرلے:مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد:متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم حکومت گرانے میدان میں نکل چکے ہیں،حکومت کو جوکرناہے کرلے،اس حکومت کو مزید ٹائم دینا،اسےتسلیم کرنے کےبرابرہے،حکومت کے خلاف آصف زرداری ہم سے کئی گنا زیادہ پیچھے ہیں۔
 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نیب ایک انتقامی ادارہ بن چکا ہے،ملکی تاریخ کا بڑا قرضہ اس دور حکومت میں لیا جارہا ہے ،ہم تمام مسائل کا حل حکومت کو گرانے میں سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہجمعیت علمائے اسلام چل پڑی ہے ،ہم دس لانگ مارچ کر چکے ،عوام کا رسپارنس رسپارنس دیکھ چکے ہیں ،آگے کا پروگرام دے چکے ہے جبکہ اسلام آبادکا پروگرام بھی دے چکے ہیں ،اب اگر پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن کوئی اعلان کرتی ہے تو جمعیت علمائے اسلام انہیں خوش آمدید کہے گی ، پشاور اور پنجاب میں کچھ ملین مارچ باقی ہیں، پھر اسلام آباد جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ  حکومت کے خلاف آصف زرداری ہم سے کئی گنا زیادہ پیچھے ہیں،اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ فواد چودھری نے آپ پر سخت تنقید کی ہے،اس پر آپ کیا کہتے ہیں جس پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ’’کسی بندے دے پتر کی بات کرو‘‘۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں