
خیبرپختونخواہ میں مختلف شہروں میں گھروں کی چھتیں گرنے کے واقعات، بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق، 26 سے زائد زخمی
لاہور: خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں طوفان نےتباہی مچا دی، خیبرپختونخواہ میں مختلف شہروں میں گھروں کی چھتیں گرنے کے واقعات، بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق، 26 سے زائد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب شدید آندھی، طوفان اور بارش کی زد میں آ گئے ہیں۔
منگل کی شب کو خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں آنے والی آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 26 سے زائد افراد شدیدزخمی ہوئے ہیں۔
جبکہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اور پنجاب کے کئی شہروں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ شدید آندھی اور طوفان کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے جس کے باعث بجلی کی کی فراہمی معطل ہے۔ جبکہ دوسری جانب زیر تعمیر پشاوربی آر ٹی منصوبہ بھی طوفان کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔ منگل کی شب کو آنے والے طوفان نے بی آر ٹی کے کئی اسٹیشنز کے پرخچے اڑا دیے۔ طوفانکے باعث بی آر ٹی کے متعدد اسٹیشنز کی چھتیں تباہ ہوگئیں، جبکہ اسٹیشنز کو مزید نقصان بھی پہنچا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں