
پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی آج 40 ویں برسی عقیدت اور احترام سے منائی جائے گی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : دوا سازکمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردی
ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسویں برسی آج گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ شرکت کے لئے ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے جیالے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : وہ ایک کام جس سے پاکستان کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے، اسحاق ڈار نے نسخہ کیمیا دے دیا
ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر پولیس نے گڑھی خدا بخش اور نو ڈیرو کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ سکیورٹی کے معاملات سنبھالنے کے لیے گڑھی خدا بخش اورنوڈیرو میں 6 ہزار 300 پولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔مختلف اضلاع کے 26 ایس ایس پیز گڑھی خدا بخش میں ڈیوٹی دیں گے۔ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے 6 ایس پی ٹریفک اور 700 ٹریفک اہل کار بھی گڑھی خدا بخش اور نوڈیرو میں تعینات کیے جائیں گے۔سپیشل برانچ کے 700 اہل کار بھی اپنے فرائض انجام دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں