They are 100% FREE.

ہفتہ، 27 اپریل، 2019

کراچی: ہیٹ ویو الرٹ جاری،درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ کا خطرہ:محکمہ موسمیات

 کراچی: ہیٹ ویو الرٹ جاری،درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ کا خطرہ:محکمہ موسمیات
کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 1 سے 3مئی کے دوران شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں کراچی کا درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔شمالی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں بھی چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ہفتہ کےروز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت  مٹھی، شہید بینظیرآباد44 ،حیدرآباد، موہنجوداڑو43، میر پورخاص، چھور، سکرنڈ، لاڑکانہ، سکھر، دادو، روہڑی، ٹنڈوجام اور بدین میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Karachi
3 – Days Forecast
27thApril, 2019
Weather Elements
Day 1(27th April)
Day 2(28th April)
Day 3(29th April)
WEATHER
Hot
Hot
Hot
MAXIMUM
TEMPERATURE(°C)
37 – 39 ºC
37 – 39 ºC
38 – 40 ºC
MINIMUM
TEMPERATURE (°C)
 
24.0 ºC
24 – 26 ºC
25 – 27 ºC
HUMIDITY MORNING (%)
60 – 70 %
60 – 70 %
50 – 60 %
HUMIDITY
EVENING (%)
40 – 50 %
40 – 50 %
30 – 40 %
WIND DIRECTION
Northerly/ Northwesterly
Becoming Westerly

Northerly/ Northwesterly Becoming
Westerly

Northerly/ Northwesterly Becoming

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں