They are 100% FREE.

اتوار، 21 اپریل، 2019

نیب کا بھٹو ہاؤس نوڈیرو پر چھاپہ، بھٹو ہاؤس کا انچارج گرفتار

نیب کا بھٹو ہاؤس نوڈیرو پر چھاپہ، بھٹو ہاؤس کا انچارج گرفتار

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب ٹیم نے آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی عبدالندیم بھٹو کو گرفتارکر لیا، اہم رکارڈ بھی قبضے میں لے لیا

لاڑکانہ:  نیب کی جوئنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے لاڑکانہ میں نوڈیرو بھٹو ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے۔ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث بھٹو ہاؤس کے انچارج عبدالندیم بھٹوکوگرفتارکر لیا ہے۔ نیب نے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ نیب کے مطابق بیرونی ممالک سے پیسہ عبدالندیم بھٹو کے اکاؤنٹس میں ہی آتا تھا اس کے علاوہ جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس سے بھی پیسہ بھٹو ہاؤس کے انچارج کے اکاؤنٹ میں آتا رہا ہے اور اسی اکاؤنٹ سے جہازوں کے ٹکٹ اور لوگوں کے لیے تحائف خریدے جاتے رہے ہیں۔
عبدالندیم بھٹو سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی ہے اور اب آصف علی زرداری پر چل رہے جعلی اکاؤنٹس کے کیسوں میں نیب نے پیشرفت کرتے ہوئے عبدالندیم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں