They are 100% FREE.

پیر، 15 اپریل، 2019

بریکنگ نیوز. میرےمطابق وزارت پٹرولیم کے علاوہ دیگر وزارتوں میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے کی اطلاعات، حامد میر نے نئی خبر دے دی


اسلام آباد  : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 5 وفاقی وزراتوں میں رد و بدل اور وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہاتھا جس میں وزارت خزانہ بھی شامل تھی ۔ ان اطلاعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ وفاقی وزارتوں میں تبدیلی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں لیکن میری خبر کے مطابق صرف وزارت پٹرولیم میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔
ضرور پڑھیں: اعصام الحق امریکا میں کلےکورٹ کےچیمپئن بن گئے 
وفاقی وزیر برائے پٹرولیم کو تبدیل کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ ضرور لیا ہے لیکن میرے مطابق وزارت پٹرولیم کے علاوہ دیگر وزارتوں میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ وزارت داخلہ پہلے ہی وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے اور ان کے ماتحت وزیر مملکت شہریار آفریدی کام کر رہے ہیں۔
ممکن ہے کہ وزارت داخلہ کا قلمدان کسی اور کو دے دیا جائے۔
لیکن شہریار آفریدی کو تبدیل کرنے کا فی الوقت کوئی امکان نہیں ہے۔ جہاں تک وزارت خزانہ میں تبدیلی کی بات ہے تو ایسا کوئی امکان نہیں ہے۔ وزارت خزانہ کے ماتحت بہت سے ادارے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ایف بی آر میں تبدیلی کر دی جائے۔ میرے پاس فوری طور پر اسد عمر کو تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسد عمر تو امریکہ میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، ان کی واپسی پر ایف بی آر اور دیگر اداروں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
فی الحال یہی کہا جا سکتا ہے کہ وزارت پٹرولیم میں تبدیلی کی جا رہی ہے جبکہ وزارت داخلہ کا قلمدان کسی اور کو سونپا جا سکتا ہے۔حامد میر نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان کے سامنے کوئی اسد عمر پر تنقید کرتا ہے تو وزیراعظم عمران خان اس سے صرف ایک سادہ سا سوال کرتے ہیں کہ آپ بتائیں پھر میں کس کو وزیر خزانہ بناؤں؟ اس پر اعتراض کرنے والوں کی زبان بند ہو جاتی ہے۔
ضرور پڑھیں: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے ن لیگ کی ”ایان علی “ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا 
اس وقت بھی ہماری قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کوئی ایسا چہرہ نظر نہیں آئے گا جو اسد عمر کی جگہ لے سکے۔ اسد عمر کی جگہ اگر کسی وزیر کو لایا بھی جائے گا تو اسے بھی انہی چیلنجز کا سامنا ہو گا جن چیلنجز کا سامنا اسد عمر کو ہے۔ اسد عمر امریکہ میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہے ہیں اور ایک طرف جہاں وہ مذاکراتکر رہے ہیں تو ہمیں پاکستان میں بیٹھ کر ان کو تبدیل کیے جانے کی افواہوں پر بات نہیں کرنی چاہئیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں