They are 100% FREE.

اتوار، 14 اپریل، 2019

”چکری کی سیاست کے فرعون کو عبرت کانشان بنادیا“ ، وفاقی وزیر پٹرولیم کا چودھری نثار کا پیچھاکرنے اعلان


اسلام آباد :وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاہے کہ چو دھری نثار حلف اٹھائیں یا استعفیٰ دیں ، اسمبلی کے اندر اورباہران کاپیچھا کروں گا، چکری کی سیاست کے فرعون کو عبرت کا نشان بنادیا ہے۔
عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ چودھری نثار حلف اٹھائیں یا استعفیٰ دیں ، اسمبلی کے اندر اورباہران کاپیچھا کروں گا، چودھری نثار کیلئے صوبائی اسمبلی کا حلف گلے کی ہڈی بن چکاہے ، چکری کی سیاست کے فرعون کو میںنے عبرت کا نشان بنادیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور خاندانوں نے بیدردی سے اس ملک کو لوٹاہے ، وزیر اعظم عمران خان چوروں اور لٹیروں کی نہیں چھوڑیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ جو کام چودھری نثار 35سال میں نہ کراسکے ، وہ میں پانچ سال میں کرکے دکھادوں گا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں