They are 100% FREE.

پیر، 15 اپریل، 2019

نواز شریف کے دل کے علاوہ دماغ کی شریانوں کا مسئلہ بھی سنگین ہے

نواز شریف کے دل کے علاوہ دماغ کی شریانوں کا مسئلہ بھی سنگین ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں والد کی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہ والد کے علاج سے متعلق تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز والد کی مختلف رپورٹس چیک کر رہے ہیں۔
اُن کے دل کے ساتھ دماغ کی شریانوں کا بھی سنگین مسئلہ ہے۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہاکہ میں سب سے دعاؤں کی اپیل کرتی ہوں۔
ایک اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج آغا خان اسپتال کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کا معائنہ کیا۔ انہوں نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس اور اسکینز کا جائزہ بھی لیا ۔ نواز شریف کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے اور ڈاکٹرز بھی اس حوالے سے فکرمند ہیں۔
یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم محمد نواز شریف شریف میڈیکل سٹی پہنچے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو میں ان کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عارضہ قلب نواز شریف کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
ان کی اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو بائی پاس سرجری کرنا پڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریاںوں میں بندش ہے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ڈاکٹر عدنان نے مزید کہا کہ نواز شریف کو جب اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پڑی تو انہیں کر دیا جائے گا۔ بیرون ملکعلاج کے سوال پر ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ملک کے اندر یا باہر علاج کروانے کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،ان کا علاج ہو رہا ہے اور 24 گھنٹے ان کی میڈیکل نگرانی کی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں