They are 100% FREE.

جمعرات، 18 اپریل، 2019

وزارتوں کی تبدیلی کا نوٹیفیکشن جاری...اسد عمر، فواد چوہدری، غلام سرور، شہریار آفریدی، عامر کیانی، طارق بشیر چیمہ سمیت دیگر سے ان کے قلمدان واپس لے لیے گئے

بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 9 وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیے گئے
بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 9 وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیے گئے، اسد عمر، فواد چوہدری، غلام سرور، شہریار آفریدی، عامر کیانی، طارق بشیر چیمہ سمیت دیگر سے ان کے قلمدان واپس لے لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی ہے۔وزیراعظم نے 9 وفاقی وزراء سے یا تو ان کے قلمدان واپس لے لیے ہیں، یا قلمدان تبدیل کیے گئے ہیں۔
اسد عمر، فواد چوہدری، غلام سرور، شہریار آفریدی، عامر کیانی، طارق بشیر چیمہ سمیت دیگر سے ان کے قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری سے اطلاعات، علی امین گنڈا پور سے کشمیر امور، غلام سرور خان سے پیٹرولیم، عامر محمود کیانی سے قومی صحت، طارق بشیر چیمہ سے ہاؤسنگ کی وزارت واپس لے لی ہے۔
 وزیراعظم نے غلام سرور کو وزیر چھوڑنے کا حکم دیا جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غلام سرور خان نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں وفاقی کابینہ سے نکالا گیا تو وہ تحریک انصاف اور حکومت کو خیرباد کہہ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق غلام سرور خان کی دھمکیکے بعد انہیں وفاقی کابینہ کا حصہ برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسری وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں