They are 100% FREE.

اتوار، 21 اپریل، 2019

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

تحریک انصاف کی حکومت اپنا پہلا بجٹ 24 مئی کو پیش کرے گی، مشیر خزانہ نے عہدہ سنبھالتے ہی تیاریاں شروع کر دیں

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹپیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا، تحریک انصاف کی حکومت اپنا پہلا بجٹ 24 مئی کو پیش کرے گی، مشیر خزانہ نے عہدہ سنبھالتے ہی تیاریاں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی جانب سے وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے وفاقی بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے حفیظ شیخ نے وزارت خزانہ کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب مشیر خزانہ نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد ایک منٹ بھی ضائع کیے بغیر عالمی مالیاتی اداروں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اورمشن چیف آئی ایم ایف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاکستان کو قرضہ دینے کی شرائط سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے قبل مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایفکے ڈائریکٹر جہادآزور سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ جس میں آئی ایم ایف اور پاکستانی حکومت کے درمیان مذاکرات جاری رہیں گے۔واضح رہے آئی ایم ایفکا وفد اپریل کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔
دوسری جانب وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کاچارج دے دیا اور حفیظ شیخ پی ٹی آئی کا اوپننگ بیٹسمین ہیں، حفیظ شیخ سےپاکستان کے معاشی اور عوامی مسائل پر بات ہوئی وزیراعظم نے حفیظ شیخ کو کچھ ٹارگٹ دیے ہیں۔
عمران خان نے معاشی ٹیم کو باور کروایا کہ ہم نے 22 کروڑ عوام کی توقعات کو کس طرح پورا کرنا ہے۔ نئی اکنامک ٹیم کو ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں کہ کس طرح ہم نے پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی حفیظ شیخ کو عالمی سطح کا اکانومسٹ قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہحفیظ شیخ بڑے اکانومسٹ اورعالمی مالیاتی امور پر عبور رکھتے ہیں۔ حفیظ شیخ نے ماضی میں بھی پاکستانی معیشت کو بحران سے نکالاتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں