They are 100% FREE.

منگل، 23 اپریل، 2019

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

راولپنڈی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر وائس چیف آف نیول سٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا اور پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا ۔
ترجمان کے مطابق مقامی سطح پر تیار کئے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت کھتا ہے اور پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور آپریشنل صلاحیت کا ثبوت ہے۔
پاک بحریہ کی جانب سے میزائل فائرنگ کے کامیاب تجربے کے بعد وائس چیف آف نیول سٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں