They are 100% FREE.

منگل، 9 جون، 2020

جہانگیر ترین، علیم خان کو نوازا لیکن دونوں نے ہمارے ہی بندے توڑے: چودھری پرویز الہیٰ

جہانگیر ترین، علیم خان کو نوازا لیکن دونوں نے ہمارے ہی بندے توڑے: چودھری ..
لاہور : جہانگیر ترین، علیم خان کو نوازا لیکن دونوں نے ہمارے ہی بندے توڑے، رہنما مسلم لیگ ق اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین کو نوازا لیکن ان دونوں نے ہمارے ہی بندے توڑے، ہم نے کبھی بدلے کی سیاست نہیں کی نہ کبھی کسی اتحادی کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کیسز یں ہمارے خلاف دو مرتبہ واردات ہوئی، چینی سکینڈل میں بھی مونس الہیٰ کا نام جان بوجھ کر ڈالا گیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال،کورونا صورتحال اور فلاح عامہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :ٹیکسلا پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی

پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ بجٹ اجلاس کو احسن طریقے سے چلانے پر اتفاق کیاگیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ باہمی ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کیلئے مشاورت کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اسمبلی کارروائی بطریق احسن چلانے اور گستاخانہ کتابوں پر پابندی کے حوالے سے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے پہلے بھی ایک تھے، آئندہ اکٹھے رہیں گے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے، ساتھ لیکرچلیں گے۔ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔عوام کی خدمت کا مشن پورا کریں گے۔ عوام کھوکھلے نعرے نہیں ،عملی اقدامات چاہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے مختصر عرصے میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں