They are 100% FREE.

بدھ، 3 جون، 2020

کراچی میں آندھی اور تیز ہوائیں چل پڑیں

کراچی میں آندھی اور تیز ہوائیں چل پڑیں

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چل پڑیں، مٹی اور دھول فضا میں چھا جانے سے حد نگاہ بھی کم ہوگئی ہے۔

ضرور پڑھیں: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ 

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، نارتھ کراچی، صدر اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہوائیں چل پڑیں۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے گزر رہا ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمالی حصے میں تھنڈر اسٹارم سیلز بن گئے ہیں، آندھی 54 سے 74 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ضرور پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت منظور کر لی 

ریسکیو ذرائع کے مطابق سفاری پارک کے قریب ایک درخت گاڑی پر گر گیا جس میں موجود افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

طوفانی ہواؤں کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

ملیر ہالٹ، معین آباد، طارق بن زیاد سوسائٹی، ماڈل کالونی، کھوکھراپار اور  گلستانِ جوہر کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل کی گئی ہے۔

گلشن اقبال، ڈیفنس ویو، محمود آباد، قیوم آباد، کھارادر، نیا آباد، لیاری، نارتھ کراچی کی بھی بجلی بند کردی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں