They are 100% FREE.

بدھ، 3 جون، 2020

پاکستان سٹیل مل کے ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دے دی گئی ..

اسٹیل ملز کے9100 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا  اجلاس ہوا، جس میں اسٹیل ملز کے 9100 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔

 ذرائع ای سی سی کے مطابق گولڈ ہینڈ شیک دیئے جانے والے ملازمین کو تمام واجبات فوری ادا کئے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ریٹائر کئے جانے والے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لیے وزارت خزانہ20 ارب روپے فراہم کرے گی، ملازمین کو گولڈن ہیںڈ شیک دینے کے منصوبے کی سپریم کورٹ سے منظوری لی جائے گی۔

 ذرائع ای سی سی نے کہا کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری اس سلسلے میں پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں