They are 100% FREE.

جمعہ، 5 جون، 2020

مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات

مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات

پاکستان میں اس سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے درمیان مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوران سندھ اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی۔

ضرور پڑھیں: وفاقی دارالحکومت کے 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم.. نوٹیفیکیشن جاری 

مون سون میں پاکستان کے مشرقی دریاؤں میں سیلاب کا امکان اور بارشوں سے پہاڑی نالوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے چاول کی فصل پر اچھے اور کپاس پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

 مون سون میں ٹڈی دل کو افزائش کا سازگار ماحول ملے گا جبکہ آب پاشی اور پاور سیکٹر کیلئے وافر پانی دستیاب ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں