They are 100% FREE.

بدھ، 3 جون، 2020

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ



محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور سمندری طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کراچی سے 970 کلو میٹر دور ہے، سائیکلون کے مرکز میں ہوا کی رفتار 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

سائیکلون آج شام جنوبی گجرات اور مہاراشٹرا کے ساحل کو پار کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے پاکستانی کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ماہی گیر 4 جون تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں