They are 100% FREE.

جمعرات، 4 جون، 2020

کراچی میں آندھی اور طوفان سے 4 افراد ہلاک

کراچی میں آندھی اور طوفان سے 4 افراد ہلاک

شہر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے چھت اور دیوار گرنے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ضرور پڑھیں: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق سفاری پارک کے قریب ایک درخت گاڑی پر گر گیا جس میں موجود افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں آندھی کے باعث دکانوں کے چھجے اور چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

طوفانی ہواؤں کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ جن میں ملیر ہالٹ، معین آباد، طارق بن زیاد سوسائٹی، ماڈل کالونی، کھوکھراپار اور گلستانِ جوہر کے مختلف بلاکس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلشن اقبال، ڈیفنس ویو، محمود آباد، قیوم آباد، کھارادر، لیاری اور نارتھ کراچی کی بھی بجلی بند کردی گئی۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے گزر رہا ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہر کے شمالی حصے میں تھنڈر اسٹارم سیلز بن گئے ہیں، ہوائیں 54 سے 74 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

1 تبصرہ:

  1. میں اپنے یوٹیلیٹی بل چیک کرنے کیلئے بل انفو پر بھروسا کرتا ہوں آپ بھی اس کو ایک بار ضرور چیک کریں.
    .
    billinfo.pk

    جواب دیںحذف کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں