They are 100% FREE.

جمعرات، 11 جون، 2020

2 کمپنیاں تیل کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث.. ان ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا امکان

وہ 2 کمپنیاں جو تیل کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہیں، ایسا انکشاف کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہے

کراچی : وزارت پٹرولیم کی جانب سے تیل کی قلت کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی جانب سے کیماڑی آئل فیلڈ پر نجی تیل کمپنیوں کے ڈپوز پر چھاپے مارے گئے جس کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ 2 کمپنیاں تیل کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہیں۔

وزارت پٹرولیم کی جانب سے  قائم کی گئی کمیٹی نے کیماڑی آئل فیلڈ پر چھاپہ مارا تو پتا چلا کہ Hascol پٹرولیم لمیٹڈ اور گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ نامی کمپنیوں کے پاس تیل کا ذخیرہ موجود ہے لیکن یہ دونوں کمپنیاں تیل کی بلیک مارکیٹنگ کر رہی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے سدباب کے لیے ایف آئی اے، اوگرا، پی ایس او اور ایچ ڈی آئی پی افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام پر مبنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنائے گی اور ان کے ڈیپوز کو چیک کرے گی۔

کمیٹی کی جانب سے متعلقہ کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں