They are 100% FREE.

ہفتہ، 6 جون، 2020

آئی ایم ایفIMF نے حکومت سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کرنے کا مطالبہ کر دیا...

آئی ایم ایف نے حکومت سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی ..
اسلام آباد : آئی ایم ایف نے حکومت سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کرنے کا مطالبہ کر دیا، گریڈ 18 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہیں بھی منجمد کرنے کی تجویز، حکومت نے تنخواہوں میں کٹوتی کا مطالبہ ماننے سے صاف انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے بجٹ برائے 2020، 2021 پیش کیے جانے سے قبل حکومت پر سخت اقدامات کیلئے دباو ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

بجٹ پیش کیے جانے سے قبل آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دباو ڈالا جا رہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔ بلکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کر دی جائے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک کٹوتی کی جائے۔

جبکہ گریڈ 18 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہیں منجمد کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ کرونا وائرس بحران کے بعدجی 20 ملکوں میں سرکاری تنخواہیں 20 فیصد کم کی گئی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں پٹرول سستا ہونے اور لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے خرچے کم ہوئے۔ پاکستان میں بھی کورونا کے بعد لوگوں کے خرچے کم ہوئے ہیں اس لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے حکومت اپنے خرچے بچائے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

حکومت کا موقف ہے کہ یورپ اور پاکستان کے حالات مختلف ہیں۔ جی 20 ملکوں میں مہنگائی کی شرح محض 2 فی صد ہے۔ سرکاری ملازمین کو مہنگائی کی شرح سے محفوظ رکھنا ضروری ہو گا، پنشنرز کو مہنگائی کے شرح سے محفوظ رکھنا ضروری ہوگا۔ اسی لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیاں نہیں کر سکتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی لائی جائے اور دفاع کے بجٹ کو بھی منجمد کیا جائے۔ آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کی بحالی اپنے مطالبات کی منظوری سے مشروط کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں