They are 100% FREE.

بدھ، 3 جون، 2020

شرمیلا فاروقی سندھ اسمبلی کی رکن بن گئیں

شرمیلا فاروقی سندھ اسمبلی کی رکن بن گئیں
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی رکن سندھ اسمبلی بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اسمبلی رکنیت کا حلف لے لیا۔رکنِ پیپلزپارٹی سے شہناز انصاری کے انتقال سے خالی نشست پر شرمیلا فاروقی منتخب ہوئی ہیں۔سندھ اسمبلی اجلاس میں ارکان کی تعداد کم ہے۔
اجلاس کے دوران شرمیلافاروقی نے ماسک کے علاوہ چہرے پر حفاظتی شیٹس بھی لگا رہی تھی۔سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کو کامیاب قرار دے دیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شرمیلا فارقی کا بطور رکن سندھ اسمبلی سے نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا۔یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے شہناز بیگم کے قتل کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر شرمیلا فاروقی کو کامیاب قرار دے دیا گیا ۔

ٹیکسیلا پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی مقامی قیادت نے شرمیلا فاروقی کا رکن سندھ اسمبلی بننے پر مبارک باد کے پیغامات دئیے ہیں اور توقع ظاہر کی ہے اسمبلی میں ان کی موجودگی سے پیپلز پارٹی  کی آواز زیادہ موژر ہو جائے گی۔
شرمیلا فاروقی پاکستان پیپلز پارٹی کی متحرک رہنما ہیں۔2018 کے عام انتخابات میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا تھا کہ ٹکٹ نہ ملنے پر وہ پارٹی قیادت سے خائف تھیں اور ا بھی بھی خائف ہوں لیکن اس کی وجہ آصف علی زرداری نہیں بلکہ پارٹی کے کچھ اور لوگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فریال تالپور سے اتنی قربت نہیں ہے جتنی آصف علی زرداری سے ہے۔
خیال رہے کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو 15 فروری کو قتل کر دیا گیا تھا۔ شہناز انصاری کا اپنے بہنوئی کے خاندان سے جھگڑا تھا، شہناز انصاری کے قتل سے ایک روز قبل ہی تصفیہ ہوا تھا، لیکن خواتین کے درمیان تکرار سے معاملہ دوبارہ بڑھ گیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق پہلے شہناز انصاری کے حامیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، مخالفین کی جوابی فائرنگ سے شہناز انصاری قتل ہوگئیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں