They are 100% FREE.

پیر، 1 جون، 2020

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 5جون سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 5جون سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے ..
لاہور : متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 5 جون سے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کا اعلان کر دیا ، ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عید سے پہلے جو آٹا 800 میں مل رہا تھا وہ اب 950 روپے میں مل رہا ہے۔ جو فائن آٹا ہمیں 4000 میں مل رہا تھا وہ اب 4700 روپے تک مل رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہر شعبے کو ریلیف دیا گیا اور تاہم نہ ہمارے گیس کے بل کم کئے گئے اور نہ ہی آٹا سستا فراہم کیا جا رہا ہے، آفتاب گل نے کہا کہ اگر حکومت ہمیں ریلیف فراہم نہیں کرتی یا آٹا سستا فراہم نہیں کرتی تو 5 جون سے روٹی 10 روپے جبکہ نان 15 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

دوسری جانب نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا ہے ۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ فلورملز مالکان کی طرف سے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر حکومت نے آٹے اور فائن کی پرانی قیمتوں کو بحال نہ کیا تو روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

نئی قیمت کا اعلان 5 جون کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ۔ خیال رہے مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ناقابل قبول ہے۔آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے سے نان اور روٹی کی قیمت پہلے ہی بڑھادی گئی ہے۔ پنجاب میں روٹی 10 روپے اور نان 12روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

پنجاب حکومت آٹے کی قیمت کا درست تعین کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔نان بائی ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔غریب عوام پہلے مہنگائی اور غربت کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ نان اور روٹی کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کیا جائے اوربیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2018سے پہلے والے ریٹ پر فروخت یقینی بنائی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں