They are 100% FREE.

جمعرات، 4 جون، 2020

چیئر مین نیب اپنی ”ویڈیو“کی وجہ سے وزیر اعظم کے ہاتھوں۔۔۔شاہد خاقان عباسی نے سنگین ترین الزام عائد کردیا

چیئر مین نیب اپنی ”ویڈیو“کی وجہ سے وزیر اعظم کے ہاتھوں۔۔۔شاہد خاقان عباسی نے سنگین ترین الزام عائد کردیا
لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مر کزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب اپنی”ویڈیو“سےوزیراعظم کےہاتھوں بلیک میل ہورہے ہیں،کم ظرف حکمران رہے تو ملک ڈوب جائے گا،نیب اور حکومت کی بدنیتی آج عوام کے سامنے آئی ہے، مکان نمبر 2 لین نمبر ایک زمان پارک میں چیئرمین نیب اپنی ٹیم بھیجیں اور بتائیں کہ یہ مکان کس کا ہے؟چیئرمین نیب بتائیں کس مقصدکیلئے 28 مئی کووارنٹ گرفتاری جاری کیے؟میں آپ کو بی آر ٹی، گندم شوگر، ادویہ سکینڈل کا ثبوت دے رہا ہوں،فارن فنڈنگ کیس ہے کوئی کاغذ جمع نہیں ہوا۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تفتیش کیمرے کے سامنے کریں تاکہ عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے،56کمپنیوں، آشیانہ اور صاف پانی کے کیسز کا کیا ہوا؟20 ماہ سے شہباز شریف نیب کو تمام سوالوں کا جواب دے رہے ہیں، شہبازشریف 70دن نیب کے ریمانڈ اور اس کے بعد جوڈیشل کسٹڈی میں رہے،شہبازشریف نیب کو تمام سوالوں کا جواب دے رہے ہیں چیئرمین نیب بتائیں کس مقصدکیلئے 28 مئی کووارنٹ گرفتاری جاری کیے؟میں آپ کو بی آر ٹی، گندم شوگر، ادویہ سکینڈل کا ثبوت دے رہا ہوں، فارن فنڈنگ کیس ہے کوئی کاغذ جمع نہیں ہوا،عمران نیازی نے ملک کی معیشت کوڈبودیاملک میں بے پناہ پریشانیاں ہیں،
ضرور پڑھیں: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ حکومت کے اندرتوکئی ترجمان ہیں،کیانیب پاکستان کی عوام کو جواب دہ نہیں ہے؟مکان نمبر 2 لین نمبر ایک زمان پارک میں چیئرمین نیب اپنی ٹیم بھیجیں اور پاکستان کی عوام کوبتائیں کہ یہ اثاثہ کس کاہے؟۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں