They are 100% FREE.

منگل، 4 ستمبر، 2018

ٹیکسلا میں ہیوی ٹریفک بڑا مسلہ ،عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریں گے ،اداروں سے کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیحات


رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 19 عمار صدیق خان نے کہا ہے کہ ٹیکسلا میں ہیوی ٹریفک کا مسلہ ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے،عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے،عمران خان ملک کی تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر کاربند ہیں،عوام کی توقعات ضرور پوری ہونگی،اداروں سے کرپشن کا خاتمہ ،محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت کو ختم کریں گے،سرکاری اداروں کے افسران عوام کے خادم ہیں،حاجی رحمت کے فرزند شفیع اللہ خان کی دعوت ولیمہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے عمار صدیق خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران عوام سے جو جو وعدے کئے انھیں پورا کریں گے،عوامی مسائل کا مکمل ادرا ک ہے، اور انھیں حل کرنے کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے،اداروں سے کمیشن مافیا کی حوصلہ شکنی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں.

اس موقع پر پنجاب تحریک انصاف کونسل کے رکن سید چن شاہ کاظمی، تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری اجمل خان تنولی،نائب صدر راجہ شیراز احمد شیرازی، وائس چئیرمین کینٹ بورڈ ٹیکسلا سردار رضا شاہ آف مارگلہ،چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ملک ایاز محمود، قائد حزب اختلاف میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ملک محمد پرویز،ممبران میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید مہتاب حسین شاہ، سید گلزار شاہ، ملک عمران ٹونی، سید سترت شاہ، ملک ربنواز، ملک مشتاق، سردار زبیر خان، نعمت خان، حکمت اللہ،نصراللہ خان کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے لوگ بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں