They are 100% FREE.

اتوار، 30 ستمبر، 2018

الیکشن کمیشن نے چپ سادھ رکھی ہے ،وفاقی وزیر غلام سرور خان اپنے بیٹے منصور حیات خان کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق


مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چپ سادھ رکھی ہے حلقہ این اے 63 میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اپنے بیٹے کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، استقبالیوں ، عشائیوں اور گلی محلو ں میں جاکر ملاقاتوں کے دوران سوئی گیس ، بجلی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کرنا پری پول رگنگ کو تقویت پہنچا رہی ہے، الیکشن کی شفافیت پر انگلی اٹھنے سے الیکشن کمیشن کی جانبداری عیا ں ہے،

یہ بھی ضرور پڑھیں :عقیل ملک کی منصور حیات خان کو عوامی کچہری میں مناظرے کی دعوت ،الیکشن کمیشن نے آنکھیں موند رکھی ہیں ، وفاقی وزیر غلام سرور خان اپنے بیٹے کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں 

غلام سرور خان بیٹے کو جتانے کے لئے انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،وفاقی وزیر تمام ضابطوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کھلم کھلا میدان میں اترے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، حاجی ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر عقیل ملک بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،ہم نے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے ، علاقہ میں جتنے ترقیاتی کام مسلم لیگ ن کے دورہ حکومت میں ہوئے حلقہ کی تاریخ میں انکی مثال نہیں ملتی،عوامی مسائل ہوں یا پی او ایف کے محنت کشوں کے مسائل مسلم لیگ ن نے ان کے حل کے لئے نہ صرف سنجیدہ کاوشیں کیں بلکہ عملی طور پر انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے،عوام کسی کے چال میں آنے والے نہیں لولی پاپ کی سیاست کرنے والے ووٹوں کی بھیک مانگ رہے ہیں،واہ کینٹ ٹیکسلا پہلے بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اور آئندہ بھی رہے گا،کارکنان کو اپنے قائد نواز شریف صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتیوں پر فخر ہے ،جرات مندانہ اقدامات سے کارکنان کا مورال بلند ہوا ہے،عمران خان کی راہ ہموار کرنے کے لئے نواز شریف کو جیل میں رکھا گیا،مگر نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر سرخرو ہوئے،ہمارے قافلے میں بڑے سیاسی دھڑوں کی شمولیت نواز شریف پر اعتماد کا مظہر ہے ،ن لیگ عوامی خدمت کی روائت برقرار رکھتے ہوئے اپنا مشن جاری رکھے گی،مخالفین کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈہ نہیں ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں