They are 100% FREE.

ہفتہ، 29 ستمبر، 2018

بھارت ہماری شرافت کو ہر گز کمزوری سے تعبیر نہ کرے، خارجی پالیسی درست سمت جارہی ہے ،وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان



وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی درست سمت میں جارہی ہے،بھارت ہماری شرافت کو ہر گز کمزوری سے تعبیر نہ کرے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،حکومت ، قوم اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں،ہماری نیتیں ٹھیک ہیں، سابقہ حکومتوں کا گند صاف کر رہے ہیں،سابق حکمرانوں نے نہ صرف ملکی دولت لوٹی بلکہ پاکستان پر بھاری قرضے چڑھا دئیے،گیارہ سو اسی ارب واپڈا کا خسارہ ہے،پی آئی اے کا خسارا چار سو ارب ہے، چار سو ستر ارب سٹیل مل کا خسارہ ہے ،16ارب ڈالر ورلڈ بنک کا قرضہ ہے،پانچ سال میں اتنا قرضہ لیا گیا جتنا قیام پاکستان سے اب تک نہ لیا گیا تھا، اس وقت نیک صالح ،دیانتدار اور محب وطن قیادت ہے،انشااللہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے، ہم سے بیس دنوں کے اندر چالیس سال کا حساب مانگا جا رہا ہے ، قوم مایوس نہ ہو منزل دور نہیں،اب گرین پاسپورٹ کی بھی دنیا میں عزت ہوگی،تمام مسائل اب بلدیاتی نظام کے تحت حل ہونگے، فروری ،مارچ2019سے قبل لوکل باڈیز انتخابات ہونگے،انشااللہ ہم لوکل باڈیز میں وہ نظام لا رہے ہیں جو قوم کے لئے آئیڈیل ہوگا،


ان خیالات کا اظہار انھوں نے وارڈ نمبر22ملک ربنواز ،حاجی مظفر کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے شعلہ بیاں مقرر حاجی فرخ محمود مغل، قائد حزب اختلاف میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ملک محمد پرویز، ملک ربنواز، حاجی بابر سلیم ،راجہ شہراز احمد شیرازی نے بھی خطاب کیا ،جبکہ تقریب میں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے63منصور حیات خان، ایم پی اے عمار صدیق خان، سمیت دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں