They are 100% FREE.

اتوار، 23 ستمبر، 2018

لاہورمیں وزیراعظم کے قافلے میں میں نے گاڑی دیکھی جو ۔۔۔“معروف صحافی کا ایسا انکشاف کہ پڑھ کر وزیراعظم خود بھی شرمندہ ہو جائیں گے


لاہور: حکومت سادگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وزیراعظم عمران خان حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں اس مقصد کے لیے انہوں نے وزیراعظم ہاوس کے زیر استعمال 102گاڑیوں نیلام کیا اور اب وزیراعظم ہاوس میں موجود بھینسو ں کی نیلامی کا بھی وقت قریب آگیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے پرتعیش گاڑیاں استعمال نہ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم لاہور میں وزیراعظم کے قافلے کے ساتھ پرتعیش گاڑیاں دیکھی گئیں جس کا چرچا سوشل میڈیا پر بھی ہو ر ہا ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی عمر قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے قافلے کی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرتعیش گاڑی بی ایم ڈبلیو (ایس یو وی)بھی قافلے میں موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان کے قافلے میں کئی بی ایم ڈبلیو (ایس یو ویز)موجود ہیں ،ان تصویروں پر ایک دوست نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کم مہنگی گاڑیوں کے استعمال کا وعدہ کہاں گیا ؟،ان بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کی قیمت کروڑوں روپے میں ہے ۔
          عمرقریشی نے سوال کیا کہ اس بی ایم ڈبلیو گاڑی کو نیلام نہیں کیا ؟۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف کے پروٹوکول کے خلاف بھی ایک شہری نے شدید احتجاج کیا جس پر پولیس نے مذکورہ شہر ی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں