آرٹیکل 6 کی بات ہورہی ہے توسب سے پہلے مشرف کیس کی بات ہونی چاہیے،کالاباغ ڈیم پرصوبوں کوہی نہیں بلکہ لوگوں کوبھی اعتراضات ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(17ستمبر 2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم پرصوبوں کواعتراض ہے،آرٹیکل 6کی بات ہورہی ہے توسب سے پہلے مشرف کیس کی بات ہونی چاہیے،کالاباغ ڈیم پرصوبوں کوہی نہیں بلکہ لوگوں کوبھی اعتراضات ہیں۔انہوں نے صدرمملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالاباغ ڈیم پرصوبوں کواعتراضات ہیں۔
کالاباغ ڈیم پربہت سے لوگوں کوبھی اعتراضات ہیں۔انہوں نے ایک سوال پرکہ آرٹیکل 6کی بات ہورہی ہے۔ جس کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آرٹیکل 6کی بات ہورہی ہے توسب سے پہلے مشرف کیس کی بات ہونی چاہیے۔ واضح رہے اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی منتخب ہونے بعد پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ان ایوانوں اور راہداریوں سے شناسائی رکن کی حیثیت سے بہت پرانی ہے۔
میں یہاں جوکرسکتا تھا میں وہ ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔ میں پاکستان کی تمام اسمبلیوں کا مشکور ہوں کہ مجھے پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کیلئے قابل سمجھا۔مجھے پوری امید ہے کہ تمام ارکان پارلیمنٹ میرا ساتھ دیں گے تاکہ ہم عوام کے سامنے سرخرو ہوں سکیں۔ ہماری تین اسمبلیاں اپنی میعاد پوری کرنے میں کامیاب رہی۔گروہی مفادات اور کرپشن ہے۔ عوام بے ایمانی سے تنگ آچکے اور پاک معاشرہ چاہتے ہیں۔
کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کے اداروں کومضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔موجودہ حکومت نے نیا پاکستان بنانے کا عزم کیا ہے۔اس کی مثال سادگی کافروغ ، غیرضروری پروٹوکول کا خاتمہ اور کفایت شعاری ہے۔پچھلے کئی برسوں سے ہم اپنے بنائے قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں سادگی کواپنانا ہوگا۔ایسے قوانین کواپنا کرہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں