They are 100% FREE.

جمعہ، 28 ستمبر، 2018

خان صاحب کو آپ نے پڑھنے کیلئے کیا وظیفہ دیا؟ صحافی ندیم ملک کے سوال پر بشریٰ بی بی نے پہلی مرتبہ بتا دیا



اسلام آباد : خاتون اول بشریٰ بی بی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ وہ درود شریف پڑھا کریں، اگر آپ درود شریف پڑھتے رہیں گے تو کوئی آپ کو جھکا نہیں سکے گا۔
نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا کہ جب عمران خان میرے پاس آئے تھے تو میں نے ان سے کہا تھا کہ درود شریف سے بڑی کوئی عبادت نہیں ، اگر آپ درود شریف پڑھتے رہیں گے تو کوئی آپ کوجھکا نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ درود شریف پڑھنا بہت برکت کی بات ہے۔ صحابہ کرام جب آپس میں ملتے تھے توپہلے درود شریف پڑھا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی کام کرنے سے قبل درود شریف پڑھتی ہوں کیونکہ محمد ﷺ سرکار کی وجہ سے ہم بنے ہیں اس لئے ہم کو ان پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجنا چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں