شاید میں پانچ منٹ جلدی آ گیا اس لیے اندر نہیں جانے دیا جا رہا،
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا موقف
کراچی (16 ستمبر 2018ء) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقتوزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس آئے تاہم سیکیورٹی عملے نے ان کو اندر داخل ہونے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر لیاقت گیسٹ ہاؤس کے باہر دس منٹ تک کھڑے رہے تا ہم ان کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔۔عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ میں پانچ منٹ جلدی آ گیا اس لیے نہیں جانے دیا جا رہا۔
عامر لیاقت عمران خان سے ملاقات کیے بغیر ہی چلے گئے انہوں نے قریبا 35منٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر انتظار کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں