They are 100% FREE.

پیر، 24 ستمبر، 2018

پشاور کے شہری نے چينی خاتون کے ساتھ فراڈ کرديا



پشاور کے شہری نے چینی خاتون کو تین لاکھ ڈالرکا چونا لگا دیا، ونگ لی بھی رقم وصول کرنے پیچھے پیچھے پشاور پہنچ گئی۔

پشاور حیات آباد کا محمد شفیق چین سے تجارت کرنے گیا اور وہاں چینی خاتون سے 3 لاکھ ڈالر مالیت کا کپڑا اٹھایا، مگر اب رقم کی ادائیگی سے مکر گیا اور ساتھ ہی خاتون کو پاکستان آنے کی صورت میں جان کے خطرے کی دھمکیاں بھی دینے لگا۔
چینی خاتون رقم وصول کرنے سیدھا حیات آباد تھانے پہنچ گئی اور فراڈی محمد شفیق کے
خلاف حیات آباد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کرا دی

لی نے حکام کو بتایا کہ شفیق نے اس سے  تین لاکھ ڈالر  لیا تھا اور پھر
کاروباری معاہدے کے بعد پاکستان واپس آ گیا تھا.۔

چینی خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ میری مدد کرے، میں دوسری بارپشاور آئی ہوں، میرے پاس اب مزید وقت نہیں کیونکہ ویزہ تنسیخ میں ٹائم کم ہے ۔
پولیس نے ملزم کو دھر لیا جسے مقامی عدالت نے سینٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں