روسی سوشل میڈیا سائٹ vk.com نے اسرائیلی میڈیا کی شکایات کے بعد اپنی سائٹ پر مس ہٹلر 2018 مقابلہ حسن کی تشہیر کرنے والے پیجیز کو ختم کر دیا ہے۔
نیوز ویک کے مطابق آن لائن مقابلہ حسن کا مقصد سفید فام نسل سے نازی حکومت سے محبت کرنے والی خواتین کا انتخاب کرنا تھا۔ پیج نے اسے ”ہٹلری تہذیب کا حسن “ کا نام دیا تھا۔یہ مقابلہ ستمبر کے شروع سے ہی جاری تھا۔
نیوز ویک کے مطابق آن لائن مقابلہ حسن کا مقصد سفید فام نسل سے نازی حکومت سے محبت کرنے والی خواتین کا انتخاب کرنا تھا۔ پیج نے اسے ”ہٹلری تہذیب کا حسن “ کا نام دیا تھا۔یہ مقابلہ ستمبر کے شروع سے ہی جاری تھا۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق پیج پر اس مقابلے کے مقاصد میں ہٹلری تہذیب کا فروغ، ہٹلری کمیونٹی کا آپس میں رابطہ، ایڈولف ہٹلر کے منفی تاثر کو زائل کرنا، ہٹلری تہذیب کے حسن کو ظاہر کرنا، خواتین کی حفاظت اور اُن کا دفاع کرنا شامل ہیں۔
لیکن نیویارک سٹی میں قائم میڈیا اور ٹیکنالوجی کمپنی Vocativ، جس کا ہیڈکواٹر تل ابیب میں بھی ہے، نے اسرائیلی ٹی وی نیٹ ورک Hadashot کو روسیسوشل میڈیا سائٹ VK کی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا کہا۔ Vocativ کی رپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں امریکا کی ”نرس ہیچٹ“ کے نام سے مشہور ایک خاتون بھی شریک ہوئیں ۔ یہ خاتون مبینہ طور پر یو ایس نیشنل سوشلٹ موومنٹ سے تعلق رکھتی ہیں۔یہ ایک سیاسی پارٹی ہے جو ہٹلر کی تعلیمات سے محبت کرتی ہے، اسے یقین ہے کہ خالص سفید فام نسل کو ہی امریکا کی شہریت دی جانی چاہیے۔
اسرائیلی نیٹ ورک کے رابطہ کرنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے مس ہٹلرمقابلہ حسن کے تمام پیجیز ہٹا دئیے۔ ان پیجیز کو تشدد امیز قرار دے کر ہٹایا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں