سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کر کے نیب پر 20 ہزار روپے جُرمانہ عائد کر دیا
اسلام آباد ( 17 ستمبر 2018ء) : سپریم کورٹ میں نواز شریف اورمریم نواز کی سزا معطلی کےخلاف نیب کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پرسماعت ہوئے جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت روکنے کے لیے نیب کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت کے دوران نیب کی اپیلیں خارج کر دیں۔
سپریم کورٹ نے غیر سنجیدہ اپیلیں فائل کرنے پر نیب پر 20 ہزار روپے جُرمانہ بھی عائد کر دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ انصاف کریں۔ اگر ہائیکورٹ سزا معطل کرے تو پھر آپ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ ہائیکورٹ نے سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ کیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ملک کی عدالتی تاریخ میں انوکھا کیس
ہائیکورٹ کے اس فیصلے پر غیر قانونی بات کیا ہے؟ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ یہ فضول درخواست ہے جس کے بعد غیر سنجیدہ اپیل دائر کرنے پر نیب پر 20 ہزار روپے جُرمانہ عائد کردیا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں