They are 100% FREE.

جمعہ، 21 ستمبر، 2018

حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے سالانہ عرس پر اس خاتون نے ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا ،انتظامیہ نے زائرین کے لیے بہشتی دروازہ ہی زائرین کے لیے بند کردیا


پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن )حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرکے سالانہ عرس کے موقع پر پہلی بار کسی خاتون کی جانب سے بہشتی دروازہ کھولنے کی رسم پر درگاہ انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے 776 ویں سالانہ عرس کی چوتھی شب خاتون کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے بہشتی دروازہ کھولنے کی رسم ادا کی تو درگاہ انتظامیہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بہشتی دروازہ زائرین کے لیے بند کر دیا۔
درگاہ انتظامیہ کا مو¿قف تھا کہ درگاہ کی 800 سالہ تاریخ میں آج تک کسی خاتون نے بہشتی دروازہ نہیں کھولا لیکن بعد میں انتظامیہ کی یقین دہانی پر آر پی او نے زائرین کی سہولت کے لیے بہشتی دروازہ کھول دیا۔

سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی کے بھائی دیوان عظمت سید محمد چشتی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجا ب سے نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے۔بعدازاں آرپی او شارق کمال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کے ہمراہ موجود پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں