They are 100% FREE.

بدھ، 19 ستمبر، 2018

ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف، مریم اور کیپٹن محمد صفدر کی سزائیں معطل نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر کی سزا معطل ہونے کا فیصلہ آ گیا



اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں میں سزا معطل  ہونے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے



اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بنچ درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا

مسلم لیگ ن کی رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پہنچ گئی ہے جبکہ کمرہعدالت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے



مسلم لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر اور جشن منانے کی تیاریاں

خلاصہ


  1. نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کو 
  2. احتساب عدالت نے 6 جولائی کو جیل قید کی سزا سنائی تھی

  3. 13 جولائی کو برطانیہ سے وطن واپس لوٹنے کے بعد سے نواز شریف، مریم 
  4. نواز اور کیپٹن صفدر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

  5. شریف خاندان کے وکلاء کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں شریف خاندان 

  6. کے خلاف احتساب عدالت کے ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق فیصلے کو معطل کرنے سے متعلق اپیلیں دائر کی گئیں تھیں۔
  7. 15 ستمبر کو نیب نے ہائی کورٹ کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرنے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں