They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 ستمبر، 2018

نواز شریف کی رہائی پر جیل میں تصویر کا معاملہ، حنیف عباسی اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل,,, انتقام پر یقین نہیں رکھتا وزیراعظم عمران خان


راولپنڈی : نواز شریف کی رہائی کے موقع پر جیل میں حنیف عباسی کی تصویر کا معاملہ، مسلم لیگ ن کے رہنما کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ حنیف عباسی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ کیا تھا
ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ حنیف عباسی کو تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر اٹک جیل منتقل کیا گیا۔ گزشتہ روز (جمعہ کو) حنیف عباسی کی تصویر کے معاملے پر وزیر جیل خانہ جات کے حکم پر 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں ڈی آئی جی جیل فیروز شوکت اور اے آئی جی ملک صفدر نواز شامل تھے۔کمیٹی نے 72 گھنٹوں میں معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنی تھی تاہم تحقیقات انتہائی مستعدی کے ساتھ مکمل کی گئیں اور 24 گھنٹے کے اندر ہی رپورٹ پیش کردی گئی جس میں کی گئی سفارش کی بنا پر حنیف عباسی کو اٹک جیل منتقل کیا گیا ہے۔ جیل حکام کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ اور ڈی آئی جی نوید رﺅف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی حالانکہ نواز شریف کی رہائی کے موقع پر یہ دونوں بھی موقع پر موجودتھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کی سزا معطل کی تھی جس کے بعد رہائی کے موقع پر (ن) لیگی قائد کی اڈیالہ جیل سے تصویر سامنے آئی تھی جس میں ایفی ڈرین کیس میں سزا پانے حنیف عباسی بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جنہیں عام انتخابات سے چند روز قبل ہی سزا سنائی گئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں