They are 100% FREE.

پیر، 24 ستمبر، 2018

سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔
ضرور پڑھیں: انتخابات میں جیتی ہوئی بازی کو ہار میں بدلا گیا، امیر حیدر ہوتی 
 درخواست گزار کی جانب سے پٹیشن واپس لینے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔واضح رہے کہ عمران خان کی نااہلی کے لیے بیرسٹر دانیال چوہدری نے گزشتہ سال درخواست دائر کی تھی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہیں۔
سپریم کورٹ نے 20 ستمبر کو اس درخواست کو آج سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آج دانیال چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران بیرسٹر دانیال چوہدری نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق اپنی درخواست واپس لے لی، جس پر سپریم کورٹ نے درخواست خارج کردی۔
واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل63،62کی بنیاد پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست 2017میں دائر کی گئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں