They are 100% FREE.

بدھ، 26 ستمبر، 2018

ترنول : مال مفت دل بے رحم جی ٹی روڈ سے متصل سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کا راج ،غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار ، انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی



جی ٹی روڈ پر سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کا راج، غیر قانونی پلازے اور مارکیٹیں تعمیر کر دیں گئیں،بھتہ مافیا کروڑوں روپے بٹورنے لگے۔تجاوزات گرا کر اربوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کرا ئی جائے ،عوامی حلقوں کا ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ ،

تفصیلات کے مطابق ترنول جی ٹی روڈ پر موٹروے سٹاپ سے لیکر مارگلہ تک جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف عرصہ دراز سے قبضہ مافیا کا راج ہے اور سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے سرکاری زمینوں پر کمرشل پلازے،مارکیٹیں،ہوٹلز،پٹرول پمپس اور کھوکھے قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں سے ماہانہ کروڑوں روپے بھتہ کرائے کی مد میں اکٹھا کیا جاتا ہے اور اس میں سرکاری اہلکاروں کو باقاعدہ حصہ دیا جاتا ہے،سرکاری زمینوں پر قائم تجاوزات کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں کئی قیمتیں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔جی ٹی روڈ کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی بڑی لائن بھی گزر رہی ہے ۔ہیوی مشینری اور کمرشل کام کی وجہ سے سوئی گیس کی لائن کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس سے قبل کئی مرتبہ آپریشن کیا گیا مگر مکمل نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی طرف سے ترنول میں تجاوزات مافیا کوکچھ دن قبل تین دن کے نوٹس جاری کئے گئے تھے مگر ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں