They are 100% FREE.

اتوار، 23 ستمبر، 2018

وزیراعظم عمران خان نے وہ کام کر دیا جس پر وہ سب سے زیادہ تنقید کرتے تھے ، انتہائی شرمناک خبر آ گئی


اسلام آبام  > وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی قریبی دوست زلفی بخاری کو عہدہ دینے پر تنقید کا سامناہے اور اب انہوں نے ایک ا ور ایسا کام کر دیاہے جس پر وہ ماضی میں سب سے زیادہ تنقید کرتے آئے ہیں تاہم اب ان کی رہی رہائشگاہ کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیاہے۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر رکھاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک ویڈیو گردش کر ہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ” یہ اپنے گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کرتے ہیں اور ان کے سارے گھر کا خرچہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے دیا جاتاہے ، ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ ہے لیکن رائیونڈ میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی ، لیڈر شپ کا سب سے پہلا پہناوا یہ ہے کہ وہ اپنے پیٹ پر پتھر باندھے ۔
تاہم اب خبر یہ موصول ہوئی ہے کہ عمران خان کی لاہور کی رہائشگاہ زمان پارک کو لوڈ شیڈنگ فری کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گیاہے ، لیسکو کے دو گرڈ سٹیشن عمران خان کی رہائشگاہ کو بجلی فراہم کریں گے اور ان کی گھر کی بجلی کو ہر وقت بحال رکھا جائے گا ۔ویڈیو دیکھیں:


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں