لاہور (16ستمبر 2018ء) معروف کالم نگار حذیفہ رحمان کا اپنے حالیہ کالم " پاکستانی سیاست اور نواز شریف "میں کہنا ہے کہ کچھ ایسے حادثے بھی زندگی میں ہوتے ہیں کہ انسان بچ تو جاتا ہے مگر زندہ نہیں رہتا۔شاید مرحومہ کلثوم نواز صاحبہ کی موت بھی نوازشریف کے لئے ایسا ہی حادثہ ہے۔۔نواز شریف کے لئے اب کھونے کو زنجیر ںہیں اور پانے کو سارا جہاں ہے۔
جیل سے عبوری رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی تصویر میں مسلم لیگ نکے قائد نوازشریف خاصے کمزور اور ٹوٹے ہوئے نظر آرہے تھے۔ظاہر ہے 47سالہ رفاقت کوئی کم نہیں ہوتی۔میں نے ذاتی طور پر پہلی مرتبہ نوازشریف کو کمزور ہوتے دیکھا تھا۔مگرنوازشریف سنبھل چکے ہیں۔بہت بڑا حادثہ تھا مگر فولادی اعصاب کا مالک نوازشریف اس میں بھی نہیں گرا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :ایپل نے آئی فون کے 2 نئے اور جدید ماڈل متعارف کروا دیے


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں